تازہ تر ین

بابرہ شریف نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کردیئے

لاہور(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ بابرہ شریف نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈز میں 10 لاکھ روپے جمع کرا دیئے۔اداکارہ بابرہ شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو ہم ہیں، ہمیں ایک جذبے کے تحت ملک کے لیے کام کرنا چاہیئے۔بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ ڈیمز ملک کی ضرورت ہیں اور عوام سمیت تمام فنکاروں کو اس نیک کام کے لیے آگے آنا چاہیے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے قائم کردہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز میں اب تک ایک ارب 11 کروڑ 9 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی ہے۔واضح رہے کہ افواج پاکستان سمیت کئی اداکاروں اور ملازمین نے اپنی تنخواہیں ڈیمز کے لیے دینے کا اعلان کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv