تازہ تر ین

علی ظفر کیلئے امریکا میں ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کا اعزاز

لاس اینجلس(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔لاس اینجلس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کا 71 واں جشنِ آزادی منانے کے لیے ’یونائیٹڈ فور پاکستان انڈیپینڈنس ڈے‘کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر علی ظفر نے ملی نغمے گا کر ہم وطنوں کا لہو گرمایا اور ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھ کر ملک کا نام بھی روشن کیا۔تقریب میں انہیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔علی ظفر نے اپنے اعزاز کی ٹرافی کی تصویر انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کی اور تقریب کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv