تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی سے تحریک انصاف کے نو منتخب رکن غلام عباس کھا کھی انتقال کر گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے۔ملک غلام عباس پی پی 222 ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق غلام عباس کھاکھی کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نومنتخب ایم پی اے غلام عباس کھاکھی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔غلام عباس کھاکھی کی میت شجاع آباد منتقل کردی گئی۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ضلع راجن پور کے حلقے پی پی 296 سے پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک بھی برین ہیمبرج کے باعث انتقال کرگئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv