تازہ تر ین

محمد انعام سے ایشین گیمز میں تمغہ جیتنے کی امید

اسلام آباد(سی پی پی)پاکستان ریسلنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری ارشد ستار نے کہا ہے کہ قومی ریسلر محمد انعام بھرپور فارم میں ہیں اور وہ رواں برس شیڈول ایشیئن گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد انعام نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ایشیئن گیمز 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشیئن گیمز میں ورلڈ کلاس ریسلرز شرکت کریں گے اسلئے میں محمد انعام کی میگا گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی گارنٹی نہیں دے سکتا لیکن وہ زبردست فارم میں ہیں اسلئے تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیمز میں ہمارے ریسلرز کیلئے تمغہ جیتنے کے امکانات کم ہوں گے اسلئے ہم نے تین یا چار رکنی ٹیم کو میگا گیمز میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، محمد انعام اور محمد بلال ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ ایک یا دو مزید ریسلرز کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ریسلرز کو جدید اور اعلی تربیت کیلئے بیرون ممالک بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے، ہمارا روس،، ترکی اور یوکرین سے رابطہ ہے اور جیسے ہی ان ممالک کی طرف سے جواب آئے گا ہم ریسلرز کو دو ماہ کی تربیت کیلئے وہاں بھیجیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv