تازہ تر ین

درندہ صفت نوجوان نے 4 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، ” خبریں ہیلپ لائن “ میں انکشاف

گو جرہ (تحصیل رپورٹر )اوباش نوجوان نے چار سالہ معصوم طالبہ کو زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈالا ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 362 ج ب کوریا ں کے شعبا ن کی چار سالہ بیٹی پہلی کلاس کی طالبہ ہے جو اپنے گھر سے ٹافیا ں لینے گاﺅ ں کے نوجوان ساجد علی کی دوکا ن پر گئی جو بچی کو ورغلا کر اندر لے گیا اور زیا دتی کا نشا نہ بنا ڈالا بچی کی حالت غیر ہونے پر محنت کش کے گھر والو ں کو دھمکا تا رہا بچی کی حالت غیر ہونے پر بچی کی والدہ نے محمد شعبان کو بتایا بچی کو لے کر تھا نہ صدر گوجرہ پہنچ گیا جنہو ں نے بچی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوا رٹرز ہسپتال گوجرہ پہنچایا جہا ں پر بچی کا میڈیکل کیا گیا صدر پولیس نے چھا پہ ما ر کر اوباش نوجوان سا جد کو حراست میں لے لیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ بچی کے والد محمد شعبان نے مقامی صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم با اثر ہے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیا ں دیتا رہا اور تھا نہ جانے کیلئے روکتا رہا بچی کے والد نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv