تازہ تر ین

اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد شہید

غزہ (ویب ڈیسک)اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کرکے خاتون اور بچی سمیت 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں 23 سالہ خاتون اور ان کی ایک سال کی بچی بھی شامل ہے۔اسرائیلی فورسز نے یہ فضائی کارروائیاں مختلف علاقوں میں کیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں حماس کا ایک جنگجو بھی مارا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ مصر حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل المدتی امن معاہدے کے لیے مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کررہا ہے تاہم اس حملے کے بعد مذاکرات پر منفی اثر پڑنے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv