تازہ تر ین

رانا ثناءکا ذہن بیمار، مجرم کے استقبال کو حج قرار دیدیا، خرم گنڈا پور

لاہور (وقائع نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ تمام تر جتن کرنے کے باوجود ن لیگی کارکنوں نے ایک مجرم کے استقبال سے انکار کر کے کرپشن سے نفرت کا اظہار کیا۔شہباز شریف میں شرم ہے تو صدارت کا عہدہ چھوڑ دے۔پورے پاکستان سے کارکنوں کو لاہور لانے کےلئے ایڈوانس دئےے گئے تھے مگر لاہور سے بھی عوام نہیں نکلے۔قومی مجرم اب باقی زندگی جیل میں گزاریں گے،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے اور لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،شہباز کی طلبی کےلئے جو فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے اسے سنا یا جائے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے عوامی تحریک کے محب وطن اور اسلام پسند کارکنوں کے ساتھ جو ظلم کیا تھا آج شریف خاندان کا بچہ بچہ اسکی سزا بھگت رہا ہے یہ قدرت کا انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرم کے استقبال پر اکسانے والے بھی مجرم کے ساتھی ہیں ،اعانت جرم میں انکے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ڈاکٹر طاہر القادری کے طیارے کو اترنے نہیں دے رہے تھے ،آج اسی نواز شریف پر پاکستان کی زمین تنگ ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا مجرم کے استقبال کو حج سے افضل قرار دینا بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے۔کوئی سفاک قاتل ہی کسی مجرم کے بارے میں ایسی بات کر سکتا ہے۔رانا ثناءاللہ نے کروڑوں اسلامیان پاکستان کے مذہبی جذبات مجروح کئے،انکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ وہ قاتل ہے جس نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں 14لوگوں کو شہید کرنے اور 100کو گولیاں مروانے میں گھناﺅنا کردار ادا کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv