تازہ تر ین

شاعرہ نسیم اختر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس‘سعدا ﷲ شاہ نے صدارت کی

لاہور (شوبزڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) اور ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل کے تعاون سے معروف شاعرہ نسیم اختر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر اور کالم نگار سعد اللہ شاہ نے جبکہ مہمان خصوصی شفیق احمد، ڈاکٹر کنول فیروز اور ڈاکٹر صغرا صدف تھیں۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ملک حکیم سلیم اختر، نسیم زرقا، فراست بخاری، تبسم ناز، تاثیر نقوی، پروین وفا، شہزادہ علی ذوالقرنین، نجیب خان، ثناءاللہ شاہ، ام لیلہ، فرح بٹ، خواجہ زبیر عزیز اور شوکت علی شامل تھے۔ سجاد بری نے مرحومہ کی غزل ترنم سے پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ اس پروگرام میں نظامت کے فرائض ادبی تنظیم روش انٹرنیشنل کی صدر حُسن بانو نے ادا کیے۔ مقررین نے کہا کہ نسیم اختر بہت اچھی انسان تھیں۔ ان کا اخلاق اور مزاج بہت دوستانہ تھا۔ وہ زندگی سے محبت کرنے والی خاتون تھیں۔ ان کی اچانک موت کی خبر تمام دوستوں اور ادب کے لوگوں میں دُکھ سے سُنی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv