تازہ تر ین

پریانکا کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداداڑھائی کروڑہو گئی

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی ناموربھارتی اداکارہ پرنکا چوپڑا کے مداح نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں، اگر بات کی جائے آن لائن سماجی رابطوں کی تو وہاں بھی دیسی گرل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑاکی انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد25ملین تک پہنچ گئی ہے ۔پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر مقبولیت کے معاملے میں نریندرا مودی، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس موقع پر پرنکا نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے چاہنے والوں کا بیحدشکریہ ادا کیاہے۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا سلمان خان کے ساتھ فلم بھار ت میں جلوہ گر ہوں گی جو 2019میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv