تازہ تر ین

ستلج ، راوی ، بیاس ریت کے میدان بن چکے ، کروڑوں زندگیاں متاثر

بہاول پور (بیورو رپورٹ) دریائے ستلج راوی و بیاس کی خشک سالی لمحہ فکریہ ہے بھارت ہمارا سارا پانی بند نہیں کر سکتا۔ ضیاشاہد کی کاوش قابل ستائش ہے۔ ضیاشاہد نے عدالت عالیہ میں رٹ دائر کر دی۔ عوام کی صحیح معنوں میں نمائندہ کی ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما سید تحسین نواز گردیزی‘ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عثمان فاروق ملک‘ صدر چیمبر آف کامرس اعجاز ناظم اعوان‘ آسیہ کامل‘ نوابزادی سائرہ عباسی‘ امیدوار ایم این اے فاروق اعظم ملک‘ ملک منیر اقبال چنڑ‘ ملک اعجاز ارائیں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانی آنے والی نسلوں کیلئے ضروری‘ مو¿ثر حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک ڈیم نہیں بن سکے۔ سابق مشیر گورنر پنجاب نوابزادی سائرہ عباسی اور چیئرپرسن بحالی صوبہ بہاول پور تحریک محترمہ آسیہ کامل نے کہا کہ ”خبریں“ نے ہمیشہ منفرد صحافتی روایات و علاقے کی نمائندگی کی ہے اور ضیاشاہد نے عدالت عالیہ میں رٹ کرکے صحیح معنوں میں عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیمز نہ بنائے گئے تو پاکستان صومالیہ بن جائے گا۔ صدر چیمبر آف کامرس اعجازناظم اعوان اور بلڈر ایسوسی ایشن کے رہنما ملک اعجاز ارائیں نے کہا کہ پانی کی کمی گھمبیر مسئلہ‘ اگر چاروں صوبوں نے اتفاق نہ کیا تو 2025ءکے بعد ہمارے پاس صرف پچھتاوے رہ جائیں گے اور ہمارا حال کیپ ٹاﺅن جیسا ہو سکتا ہے اور دریاﺅں کے نہ بہنے کی وجہ سے زیرزمین پانی کی مقدار خطرناک حد تک نیچے چلی گئی ہے اور اس میں زہریلی چیزیں بھی شامل ہو رہی ہیں جس سے جنوبی پنجاب کے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ فاروق اعظم ملک اور پی ٹی آئی کے رہنما سید تحسین نواز گردیزی نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سیاست سے بالاتر ہوکر تمام جماعتوں کو اپنی کاوشیں کرنی چاہئیں۔ قدرت نے موقع دیا تو پاکستان میں چائنہ کی طرح ڈیمز کی بھرمار کریں گے۔ ضیاشاہد نے حساس مسئلے کو جس طرح اجاگر کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ڈپٹی میئر بہاول پور ملک منیر اقبال چنڑ نے کہا کہ ”خبریں“ نے ہمیشہ صحیح معنوں میں عوام کی ترجمانی کی ہے اور پانی کے مسئلے پر آواز بلند کر کے آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے عملی قدم اٹھایا ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عثمان فاروق ملک نے کہا کہ یہ کام حکومتوں کے کرنے کا ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کے حوالے سے عملی کام نہ ہوا جس وجہ سے ستلاج، راوی اور بیاس ریت کے دریا بن گئے اور پانی کی کمی کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ جناب ضیا شاہد نے آواز بلند کر کے محسن پاکستان ہونے کا ثبوت دیا لیکن ہم سب کو اپنی اپنی جگہ پر اس حساس ایشو پر کام کرنا چاہئے اور آواز بلند کرنی چاہئے ورنہ پچھتاوے ہمارا مقدر بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر مقدمہ درج ہونا چاہئے اور قانون کے مطابق بھارت ہمارا آبی حیات کا پانی بند نہیں کر سکتا۔ اس پر حکمرانوں و عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv