اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ترمیمی شیڈول کے باوجود الیکشن کمیشن آف (ای سی پی) انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست تاحال جاری نہیں کر سکا۔ 8 جون کو جاری ہونے والے ترمیمی شیڈول کے مطابق 30 جون تک امیدواروں کو انتخابی نشان تفویض کرکے ان کی فہرست جاری کرنا تھا۔رابطہ کرنے پر ای سی پی حکام نے بتایا کہ اس ضمن میں کوئی قانون شکنی نہیں ہوئی کیونکہ ریٹرنگ افسران نے حتمی فہرست اپنے آفس کے باہر آویزاں کردی ہے اور امیدواروں کو اس کی کاپیاں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ان کے مطابق ریٹرنگ افسر امیدواروں کی فہرست ضلعی ریٹرنگ افسر کو ارسال کرتا ہے جو بعدازاں ضلعی الیکشن کمشنر کو ملتی ہے اور وہ ریجن الیکشن کمشنر کو بھیجوا دیتے ہیں، اس کے بعد فہرستیں بیلٹ پیپر کی اشاعت کے لیے روانہ کردی جاتی ہیں۔ای سی پی کے پلان کے مطابق تمام پرنٹنگ بیلٹ پیپرز کی طباعت کا عمل مورخہ یکم جولائی (آج) سے شروع ہو جائے گا۔بیلٹ پیپر کی طباعت سے قبل ای سی پی امیدوار کے لیے انتخابی نشان کے حوالے سے خود بڑی مشکل کا شکار تھا۔