تازہ تر ین

قومی ٹیم کی بھر پور ٹریننگ ، کل زمبابوے سے ٹاکرا

ہرارے(نیوزایجنسیاں)سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی شاہینوں نے زمبابوے میں ڈیرے جما لیے، اونچی اڑان بھرنے کےلئے خوب جان ماری، بیٹنگ، بولنگ کے علاوہ کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کے داو¿ پیچ سیکھے۔ پاکستان ٹیم نے درخواست کی تھی کہ میچ وینیو پر پریکٹس کا موقع دیا جائے، میزبان بورڈ نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا اور قومی کرکٹرز نے ہرارے اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ گرانٹ لوڈن وکٹوں کے پیچھے کیچنگ کے لیے سرفراز احمد کو خصوصی پریکٹس کرواتےر ہے۔شاہینوں نے ہرارے میں میزبان زمبابوے سمیت آسٹریلیا کی سہ ملکی ٹی 20 سیریز کیلئے جم کر نیٹ پریکٹس کی، قومی ٹیم نے مشکل گیند کھیلنے کی خصوصی پریکٹس بھی کی، کپتان سرفراز احمد بھی وکٹ کیپنگ کی خصوصی مشقیں کرتے ہوئے نظر آئے۔حسن علی، فہیم اشرف، محمد نواز سمیت بولرز نے سوئنگ اور اسپن میں کمال دکھایا۔ ٹی 20 سیریز کا افتتاحی مقابلہ یکم جولائی کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول ہے۔ اسکے اگلے ہی روز ناکامیوں سے دوچار آسٹریلوی شاہینوں کا سامنا کریں گے پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ گرین شرٹس افتتاحی میچ زمبابوے کے خلاف کھیلیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی سے زمبابوے کےخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv