کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میرشبیر علی بجارانی 2018 کے عام انتخابات سے قبل ہی پی ایس 6 سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی مرحوم رہنما میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے شبیر بجارانی کشمور کے حلقہ پی ایس حلقہ 6 سے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ، الیکشن کمیشن نے پلے کامیاب ہونے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد انہیں مبارک باد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔شبیر بجارانی نے کچھ روز قبل پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں منا لیا گیا تھا۔
