لاہو ر (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز بھی لاہور ، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، ڑوب، قلات، میرپور خاص، اسلام آباد، فاٹا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب لاہور میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ پر جامع مسجد توحید کی محراب نما دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک بچے سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔دوسری جانب چوبرجی گول چکر کے قریب بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کی دیوار نمازیوں پر آگری جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت سخت تشویشناک ہے۔
