کراچی ()بڑی کاروباری شخصیت حبیب اللہ خان نے حال ہی میں پاکستان میں جنوبی ایشیا کی اب تک کی سب سے بڑی متعارف کروائی جانے والی ایمنسٹی سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ملک سے باہر 130 ارب روپے ظاہر کر دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حبیب اللہ میگا کونگلومیریٹ ، میگا اینڈ فوربز گروپ آف کمپنیز کے بانی اور چیئرمین ہیں ، اس کمپنی کا کاروباروسیع پیمانے پر ہر شعبے میں پھیلا ہواہے جن میں کنٹینر ٹرمینل ، ملک کا سب سے بڑا شپنگ کا کاروبار ، ڈیری ایشیا ءاور سیمنٹ کی کمپنی شامل ہے ۔ حبیب اللہ ملک کی انتہائی کامیاب رئیل سٹیٹ کمپنی ” ایل ای ای ڈی “ کے بھی مالک ہیں۔
