لاہور(ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے علاقے بادامی باغ میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا ہے۔پولیس کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والا یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں صابر نامی شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سٹی آپریشنز احسن سیف نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق درندگی کے دوران متاثرہ بچی کے سر اور دونوں بازوو¿ں پر فریکچر بھی آئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔
