تازہ تر ین

قومی ٹیم ماسٹر کبڈی کپ میں شرکت کیلئے آج دبئی روانہ ہوگی

اسلام آباد(سی پی پی)رکنی قومی کبڈی ٹیم ماسٹر کبڈی کپ میں شرکت کیلئے آج بدھ کو دبئی روانہ ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق قومی ٹیم کا دستہ 18 ارکان پر مشتمل ہوگا جس میں 14کھلاڑی اور 4 آفیشلز شامل ہیں ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے۔ کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دیں گے۔ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارتاور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران،، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف 22 جون کھیلے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv