تازہ تر ین

دنیا کا 40 فیصد اسلحہ امریکی شہریوں کے پاس ہونے کا انکشاف

جینوا (ویب ڈیسک) اِسمَال آرم سروے کے مطابق امریکی آبادی دنیا کی مجموعی آبادی کا صرف 4 فیصد ہے لیکن دنیا کا 40 فیصد اسلحہ، امریکی عوام کے پاس ہے۔ سروے میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں ایک ارب سے زائد اسلحہ موجود ہے جس میں سے 85 فیصد اسلحہ شہریوں کے ہاتھوں میں ہے۔جینوا میں گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیڈیز نامی ادارے نے 133 مملک اور خطے سے اسلحہ کی رجسٹریشن سے متعلق معلومات جمع کیں اور سروے کے نتائج 56 ممالک سے اخذ کیے گئے۔سروے کے مطابق شہریوں کے پاس 85 کروڑ 70 لاکھ چھوٹی بڑی بندوقیں ہیں جس میں سے 39 کروڑ 30 لاکھ بندوقیں امریکا میں پائی جاتی ہیں، اس اعتبار سے صرف امریکا میں مجموعی اعتبار سے 25 ممالک سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔رپورٹ کے مصنف ارون کرپ کے مطابق ‘گزشتہ 10 برس کے دوران امریکا میں بندوق کی ملکیت پر غیر معمولی زور دیا گیا’۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv