تازہ تر ین

ہمایوں سعید کی فلم ”پراجیکٹ غازی“کی ریلیز کیلئے6 ماہ درکار

کراچی (شوبزڈیسک)پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم”پروجیکٹ غازی“ کا پریمیئر گزشتہ سال منعقد کیا گیا تاہم اس کی ریلیز اچانک ملتوی ہونے سے صرف شائقین کو ہی نہیں سینما مالکان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا،۔13 جولائی 2017 کو کراچی کے سینما ہال میں فلم کا پہلا پریمیئر منعقد ہوا تھا، جہاں مداحوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تاہم فلم کے آغاز کے 20 منٹ بعد ہی مرکزی اداکار ہمایوں سعید سینما ہال چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے۔اسی رات ‘پروجیکٹ غازی’ کے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا گیا تھا کہ فلم کی ریلیز ملتوی کی جارہی ہے، جسے بہتری کے بعد دوبارہ ریلیز کیا جائے گا۔فلم میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروز نے مرکزی کردارکیے ۔فلم کو ابھی 4 سے 6 مہینے اور چاہئیں تاکہ اس کی بہتر ریلیز ہوسکے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv