تازہ تر ین

افغانستان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل (ویب ڈیسک ) افغان صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔صوبہ قندوز میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران ملٹری ٹینکوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ افغان میڈیا کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پولیس اہلکار اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں جب کہ حملے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور افغان حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv