لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور گلو کار،فلم ساز، صدا کار ،اداکار،فلم ڈسٹری بیوٹر وکالم نگار عنایت حسین بھٹی کی 19ویں برسی (آج) جمعرات کو منائی جائےگی۔اس موقع پر ملک کے مختلف نگار خانوں میں آرٹس کونسل کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات منعقد ہوں گی۔عنایت حسین بھٹی 12جنوری 1928ءکو گجرات میں پیدا ہوئے۔وہ بیک وقت ایک گلو کار،اداکار،ہدایت کار، مصنف،سماجی رہنمائ، کالم نگار اور مذہبی سکالر تھے۔ابتداءہی سے ان کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا،ان کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ ان کی آواز کی پچ سب سے مختلف تھی۔ انہوںنے اپنے عہد میں وارث شاہ ، بلے شاہ، خواجہ غلام فرید اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعراءکا کلام گایا۔ 1955ءمیں ہدایت کا ر نذیر کی فلم ”ہیر “میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
نہوں نے 1960ءکی دہائی میں تھیٹروں میں گلو کاری کا آغاز کیا،جہاں وہ سلطان باہواور شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام گایا کرتے تھے۔انہوںنے سینکڑوں فلموں میں اداکاری اور گلو کاری بھی کی۔ان کی مشہور فلموں میں کرتار سنگھ،وارث شاہ،دنیا مطلب دی،عشق دیوانہ،شہری بابو،چن مکھناں،ظلم د ابدلہ،کوچوان اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں بھاگاں والیو، آج اکھاں وارث شاہ نوں، نکل کر تیری محفل سے بہت مشہور ہوئے۔عنائت حسین بھٹی 31مئی 1999ءکو 71 برس کی عمر میں اس دار فانی سے رخصت ہو گئے تھے لیکن وہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
