تازہ تر ین

عوام کو پل پل کی خبر ، جھوٹ بول کر سیاسی فائدہ نہیں لیا جا سکتا : میاں حبیب ، نواز شریف الزمات کو غلط ثابت کرنے میں ناکام رہے : میاں سیف الرحمان ، نوجوان عمران خان کو پسند کرتے ہیں : اعجاز حفیظ ، مریم بے نظیر بننا چاہتی ہیں ، اب ایسا ممکن نہیں : مریم ارشد ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں اظہار خیال

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار مریم ارشد نے کہا ہے کہ مریم نواز پر یہ بھوت سوار ہے کہ وہ خود کو بینظیر کے مد مقابل لاکر کھڑا کرسکیں حالانکہ اب ناممکن ہے ، چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹے اس قابل نہیں سیاست میں آسکیں جس کے بعد نوازشریف کی نظریں مریم پر ٹھہریں ، وہ چاہتی ہیں انکے والد اڈیالہ جیل جائیں تاکہ وہ ابھر کے سامنے آئیں اور خود کو مظلوم ثابت کریں اور سیاسی فائدہ حاصل کرسکیں، انہوں نے کہا کہ نواجوانوں کے حساب سے پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، کالم نگار میاں سیف الرحمن نے کہا کہ نوازشریف اب تک خود پر الزامات کو غلط ثابت نہیں کرسکے جب عدالتی معاملات ہوں تو سیاست بازی کے ذریعے اس سے جان چھڑانا ممکن نہیں ، انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو اب بھی کچھ لوگ محاذ کا نام دے رہے ہیں ، میرے خیال میں اہم ایشوز پر تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کرے، نگران وزیراعظم نے ٹیکنو کریٹ سے کام لینا ہوتا ہے ، کالم نگار اعجاز حفیظ نے کہا کہ معلوم نہیں مریم کیوں مظلوم بننا چاہ رہی ہیں، شاید وہ جذباتی طور پر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہیں، لیکن اب عوام باشعور ہوگئے ہیں اور انکے سیاسی ہتھکنڈوں میں نہیں آنے والے ، سیاستدان نگران وزیراعظم پر فیصلہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا عمران خان کو نوجوان پسند کرتے ہیں ، نئی حکومت کو سڑکوں کے بجائے عوام پر پیسہ خرچ کرنا ہوگا کیونکہ انسان پہلی ترجیح ہوتا ہے ، کالم نگار میاں حبیب نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن اب کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھا سکے گا ، اب حالات ماضی جیسے نہیں رہے ، میڈیا آزاد ہے اور عوام کو پل پل باخبر رکھ رہاہے ، اب الیکشن ہونے میں زیادہ وقت نہیں ، ساری صورتحال سامنے آجائیگی ، ملکی سیاسی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہوش کیساتھ مستقبل کا فیصلہ کیا جائے ، الیکشن میں عوام بہتر قیادت منتخب کرنے میں اپنا شعور بروئے کار لائیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv