تازہ تر ین

ایسی دولت کا کیا فائدہ جو اپنے کام نہ آسکی52سالہ بھکارن کے مرنے کے بعد کروڑوں روپے برآمد

بیروت(ویب ڈیسک) لبنان کی پولیس کو 52 سالہ بے گھر اورمعذور بھکارن کی لاش ایک گاڑی سے ملی اور ساتھ ہی خاتون کے پاس کروڑوں روپے ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی پولیس کو ایک خراب گاڑی میں لاش دکھائی دی، پولیس نے اپنے قبضے میں لے کرتفتیش کا آغاز کیا توپتہ چلا کہ یہ لاش 52 سالہ بھکارن فاطمہ عثمان کی ہے جو لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگا کرتی تھی جب کہ خاتون کو دل کا دورہ پڑا جس کے سبب ان کی موت واقع ہوی۔دوسری جانب لبنانی پولیس کواسی گاڑی سے کروڑوں روپے بھی ملے، جس میں وہ خاتون رہائش پذیر بھی تھی اوراس کے علاوہ 52 سالہ بھکارن کا کوئی اورٹھکانہ نہیں تھا، پولیس کوبھکارن کے سامان سے 5 ملین لبنانی پاؤنڈ یعنی ( 3 ہزار333 ڈالر) ملے جب کہ مزید تفتیش کرنے پرپتہ چلا کہ خاتون کا ایک بینک اکاؤنٹ بھی ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv