تازہ تر ین

لو اور سُن لو،خسارے کی شکار پی آئی اے نے نو بیا ہتا برطانوی شاہی جوڑے کو دعوت دے ڈالی

 اسلام آباد(ویب ڈیسک): پی آئی اے نے برطانوی شاہی جوڑے کو ہنی مون کے لیے پاکستان میں سیاحت کی دعوت دے دی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹ میں نوبیاہتا برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کو ہنی مون کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں میں سیاحت کی دعوت دی ہے۔پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے شاہی جوڑے کی شادی دیکھی ہے اور ہمیں شہزادی ڈیانا کا پاکستان کے شمالی علاقوں کا دورہ یاد ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ نئے جوڑے شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن مارکل کے لیے پاکستان کے شاندار شمالی علاقوں کا یہ دورہ انتہائی یادگار ثابت ہوگا جس کے لیے ہم تیار ہیں۔پی آئی اے کے ٹوئٹ کے بعد لوگوں نے اس پر بے شمار کمنٹ کیے کچھ لوگوں نے اسے اچھا اقدام قرار دیا تاہم زیادہ تر نے پی آئی اے کی انتظامی صلاحیتوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے پی آئی اے اپنے طیاروں کی حالات اور مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات بہتر کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv