تازہ تر ین
fifa

فیفا ورلڈکپ 2018ءکےلئے سکیورٹی پلان تیار

ماسکو (یو این پی)روس نے فٹبال ورلڈکپ کے دوران سکیورٹی کا ایک مربوط پلان مرتب دیا ہے جس کی ریہر سل ایک روز قبل آرسنل اور ماسکوکے درمیان کھیلے فٹبال میچ کے دوران کی گئی۔سکیورٹی پلان کے مطابق ماسکو کے لوزہنکی سٹیڈیم میں گراو¿نڈ کے گرد لوہے کے مضبوط جنگلے لگائے گئے ہیں۔تماشائی کو داخلے سے قبل میٹل ڈیٹیکٹر زاور سکینرز کے ذریعے چیک کیاگیا،چیکنگ سے قبل تماشائیوں کے پاس موجودٹکٹس کی موجودگی کنفرم کی گئی ،جس کے پاس ٹکٹ نہیں تھا اسے سٹیڈیم سے 400میٹر دور رہنے کا پابند کیاگیا۔2ہزار کے قریب سکیورٹی اہلکار گشت پر مامور تھے جبکہ سٹیڈیم کے اردگرد علاقوں میں پولیس اہلکار ٹرینڈ کتوں کے ساتھ گلیوں میں موجودتھے۔یہ تمام انتظامات ورلڈکپ کیلئے تیارکئے گئے 11فٹبال سٹیڈیمز کیلئے یکساں طور پر نافذالعمل ہونگے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv