تازہ تر ین
javed-miandad

انگلینڈ ٹورقومی ٹیم کےلئے کڑا امتحان

کراچی (یوا ین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ گرین شرٹس کیلئے سخت چیلنج ثابت ہو گا۔ ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کی کنڈیشنز مشکل ہیں قومی کرکٹ ٹیم کو بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترنا ہو گا۔ امید ہے کہ سلیکٹرز نے انگلش کنڈیشنز کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہو گا کیونکہ ہر جگہ ایک ہی تکنیک کے کرکٹرز کامیاب نہیں ہوتے ،کنڈیشنز کے حساب سے تکنیک ایڈ جسٹ کرنے والے بیٹسمین ہی کریز پر ٹک سکتے ہیں۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لئے نوجوان ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے اس لئے انہیں خود کو ثابت کرنے کیلئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہو گی۔ دورہ انگلینڈ ہمیشہ سے چیلنج ثابت ہوتا ہے ان کے زمانے میں جب انگلش کنڈیشنز میں کھیلنا ہوتا تھاتو وہ سخت تیاریاں کرتے تھے اس لئے وہ نوجوان قومی کرکٹرز کو بھی یہی مشورہ دیں گے کہ وہ سو فیصد پرفارمنس کے لئے بھرپور محنت کریں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv