اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل ٹرانسمیشن ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کر گئیں جس کے باعث ملک بھر میں عارضی طور پر لوڈشیڈنگ کا خدشہ ہے۔ترجمان پاور ڈویڑن کے مطابق سسٹم سے 1200 میگاواٹ بجلی نکل گئی جب کہ ایل این جی پاور پلانٹس بھی ٹیسٹنگ کی وجہ سے بند ہیں جن میں حویلی بہادرشاہ ، بھیکی پاور پلانٹ اور بلوکی پاور پلانٹ شامل ہیں، تینوں ایل این جی پاور پلانٹس 3600 میگا واٹ صلاحیت کے حامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چشمہ نیوکلئیر پاور پلانٹ ون، ٹو، تھری اور فور بھی بند ہیں۔