تازہ تر ین

پاک بھارت امن کی خواہاں، کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کر گئیں

کراچی:(ویب ڈیسک)اجوکا تھیٹر کی بانی اور آرٹ ڈائریکٹر مدیحہ گوہر کینسر کے موزی مرض سے نبرد آزما نہیں ہو سکیں اور 62 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔واضح رہے کہ مدیحہ گوہر فنکارہ، ڈائریکٹر اور سماجی رکن کے اعتبار سے مشہور تھیں جنہوں نے تھیٹر کے ذریعے سماجی تبدیلی کا بیڑا اٹھایا اور 1984 میں اجوکا تھیٹر کی بنیاد رکھی۔اجوکا تھیٹر نے بلعموم انسانی حقوق اور بلخصوص خواتین کے سماجی مسائل مثلاً خواتین میں تعلیم کی شرح، غیرت کے نام پر قتل، بجیوں کے حقوق، صحت اور خاندانی منصوبہ بندی پر آواز اٹھائی۔اپنی مقبولیت اور فعالیت کے پیش نظر اجوکا تھیٹر نے بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، عمان، ایران، مصر، امریکا، برطانیہ اور ناروے میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مدیحہ گوہر پاکستان اور بھارت کے مابین امن کی خواہاں تھیں اور اس ضمن میں غیر معمولی طور پر فعال تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv