تازہ تر ین

شام میں امریکی کاروائی جرم ، ایران کا دبنگ اعلان ، ترکی نے حمایت کر دی

دمشق ( ویب ڈیسک ) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنئی نے کہا ہے کہ شام پر مغربی ممالک کا حملہ ایک جرم ہے جو کہ بے سود رہے گا۔آیت اللہ خامنئی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اتحادی شام میں جرائم سرزد کر کے کچط حاصل نہیں کریں گے۔ شام پر حملے کرنا جرم ہے۔ امریکی صدر، برطانوی وزیراعظم اور فرانسیسی صدر مجرم ہیں۔ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کے خلاف حملے کا خیر مقدم کرتا ہے اور اسے مناسب کارروائی قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ دوما کے حملے کے پس منظر میں برطانیہ، امریکہ اور فرانس کے حملے نے انسانی ضمیر کو آسودہ کیا ہے۔انقرہ نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے دوما میں ہونے والا مشتبہ کیمیائی حملہ انسانیت کے خلاف جرم تھا اور اسے بغیر سزا کے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔شامی حکومت نے کہا ہے کہ یہ واقعہ من گھڑت ہے جبکہ اس کے حامی روس نے کہا ہے کہ یہ برطانیہ کے تعاون سے تیاری سے آگاہ ہے۔ترکی شام میں حکومت کے خلاف برسرپیکار باغیوں کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے شمالی شام میں کرد فوجیوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جبکہ مبینہ طور پر روس سے معاہدہ کر رکھا ہے وہ اس کی فضائی قوت کا شمالی شام میں استعمال کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv