کوئٹہ (ویب ڈیسک)ڈی جی سول ڈیفنس کے مطابق بلیلی کے علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔