تازہ تر ین

اپنی پرفارمنس سے قومی ٹیم کامستقل حصہ بنوں گا،حسین طلعت

کراچی قومی کرکٹ ٹیم کے آل رآنڈر حسین طلعت نے کہا ہے کہ اچھی پرفارمنس دکھا کرقومی ٹیم کامستقل حصہ بنوں گا ۔ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کر نا اعزازہے اورمجھے یہ موقع ملا ہے ۔میں نے ابتدائی میچ کے دوران خود پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون کھیلا اور کارکردگی دکھائی۔ پیر کو میڈیا نمائندگا ن سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے آل رآنڈر حسین طلعت نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں، میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔انہو ں نے کہاکہ 2سال سے سوچ رہا تھا میں ٹیم میں آکر کھیلوں اور شاندار کارکردگی دکھا¶ں،دوران میچ میں نے خود پر کوئی پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون ہوکر اپنی نیچرل گیم کھیلا۔حسین طلعت نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل میچ سے بہت فائدہ ہوا اور میری کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے۔ میں نے اپنے فطری انداز میں بیٹنگ کی،کسی قسم کا دبا¶ نہیں لیا،جلد بولنگ کے جوہر بھی دکھا¶ں گا،جس طرح میں عام طور پر کھیلتا ہوں میچ میں بھی ویسا ہی کھیل پیش کیا، پہلا میچ کھیلنے کی کوئی گھبراہٹ نہیں تھی،میں اس موقع کا 2 برس سے انتظار کررہا تھا،میں نے پی سی بی کے 2ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھی حصہ لیا ہے۔#/s#



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv