تازہ تر ین

وزےراعلیٰ شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سی ٹی سکین سنٹر او رہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا

شیخوپورہ(ویب ڈیسک)وزےراعلیٰ شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سی ٹی سکین سنٹر او رہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کر دیا۔پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اعلی معیار کی ادویات مفت دی جا رہی ہیں:شہبازشریف۔اب عام آدمی بھی وہی دوائی استعمال کررہاہے جو گورنر، وزیراعلی ،اشرافیہ اور ان کے بچے استعمال کرتے ہیں پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے، عوام کو علاج و تشخیص کی جدید سہولتیں انکی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیںصوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین کی جدید مشینیں نصب کی جا رہی ہےں، مریضوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت مفت حاصل ہوگی گزشتہ ساڑھے 4سالوں میں سکینڈری سطح پر 25 اور ٹرشری لیول پر 15ہسپتال بنائے ہیں، 8ہزار بستروں کا اضافہ کیاگیا ہے
ہسپتالوں میں 180آپریشن تھیٹرز بنائے گئے ہیں، بستروں پر 452وینٹی لےٹرز لگائے گئے ہیں جبکہ 5 ایم آر آئی مشینیں نصب کی گئی ہیں 20موبائل ہسپتال پوری طرح فنکشنل ہیں جبکہ 20مزید ہسپتال جلد پہنچ رہے ہیں،یہ ہسپتال دور دراز کے علاقوں میں معیاری طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں نیب آئینی ادارہ ہے اسے جانچ پڑتال کرنے ،کرپشن کا کھوج لگانے کا پورا حق ہے،ہم اس ادارے کا احترام کرتے ہیں
قانو ن کی بالادستی کےلئے میںنیب کے دفتر بھی گیا،تاہم نیب کو چاہےے کہ جہاں خرابی ہے اسے ضرور پکڑے لیکن جہاں اچھا کام ہوا ہے اسکی ستائش بھی کیجائے اگر گدھے اور گھوڑے کو ایک ہی طرح ہانکیں گے تو لوگ کام کرنا چھوڑ دیں گے:وزیراعلی بلاشبہ اچھے لوگ کام کرتے ہیں اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہےے اور کام کرنے وا لے اچھے افسران کی ستائش ہونی چاہےے جو کرپشن کرے اس کا بلاامتیاز او ربے لاگ احتساب ہونا چاہےے:وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو لاہوریکم اپریل : وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے آ ج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں سی ٹی سکین سنٹر او رہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا -وزیراعلی نے افتتاح کے بعد سی ٹی سکین سنٹر اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا دورہ کیا -وزیراعلی نے سی ٹی سکین مشین کا معائنہ کیا اور عملے سے گفتگو کی-وزیراعلی نے جدید سی ٹی سکین مشین کی تنصیب پر خوشی کا اظہار کیا او رعملے کو مبارکباد دی-وزیراعلی نے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے مختلف حصے دیکھے -وزیراعلی کو بتایا گیاکہ اس کلینک میں روزانہ تقریبا 80مریض آتے ہیں جنہیں ادویات اور علاج معالجہ مکمل طو رپر فری فراہم کیا جاتا ہے-سیکرٹری پرائمری و سکینڈری صحت علی جا ن نے وزیراعلی کو سی ٹی سکین سنٹر اور ہیپا ٹائٹس فلٹر کلینک کے بارے میں بریفنگ دی- وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شیخوپورہ کے عوام کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کی تزئین و آرائش ،تعمیر نو اور اس میں قائم کئے گئے مختلف نئے شعبوں پر مبارکباد دیتا ہوں-اس ہسپتال میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ 70سے80مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے- ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات دی جا رہی ہیں- انہوںنے کہاکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اعلی معیار کی ادویات مفت دی جا رہی ہیں،ان ہسپتالوں میں وہی اعلی معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں جو ا شرافیہ استعمال کرتی ہے-ان ہسپتالوں میں عام آدمی کو وہی دوائی مل رہی ہے جو گورنر ، وزیراعلی اور دیگر امرائ استعمال کرتے ہیں-ہم دن رات محنت کے باعث ان ہسپتالوں میں اعلی معیار کی ادویات کی فراہمی میں کامیاب ہوئے ہیں-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین کی جدید مشینیں نصب کر رہی ہے اور مریضوں کو 24گھنٹے سی ٹی سکین کی سہولت مفت حاصل ہوگی-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے اور عوام کو علاج و تشخیص کی جدید سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جا رہی ہیں-انہوںنے کہاکہ سی ٹی سکین مشینوں کو چلانے کے لئے ایسا نیا نظام متعارف کرایا گیاہے جو 24گھنٹے کام کرے گااور جان بوجھ کران مشینوں کو کوئی خراب نہیں کرسکے گا-انہوںنے کہاکہ سی ٹی سکین کی یہ مشینیں تمام ضلعی ہسپتالوں میں لگ رہی ہیں اور پنجاب حکومت نے اس حوالے سے سی ٹی سکین مشینوں کے مینوفیکچر ز سے معاہدہ کیا ہے -اب مریضوں کو سی ٹی سکین کے لئے خوار نہیں ہونا پڑے گااو رکوئی انہیں یہ نہیں کہے گا کہ ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین خرا ب ہے ، مریضوں کو اب 5ہزار روپے دیکر باہر سے سی ٹی سکین کرانے پر مجبور نہیں کیا جاسکے گا،ہم نے پرانا نظام دفن کر دیاہے-2سال قبل جو خواب دیکھا تھا اسے عملی تعبیر دی ہے-انہوںنے کہا کہ 20سی ٹی سکین مشینیں آ چکی ہیں جن میں سے 15نصب ہو چکی ہےں مزید بھی تیزی سے لگائی جا رہی ہیں،اسی طرح22 ڈی ایچ کیو ہسپتالوںمیںہیپا ٹائٹس فلٹر کلینکس قائم ہوچکے ہیں-شیخوپورہ کے ہسپتال میں بھی فلٹر کلینک قائم ہے اور یہاں بچوں کا وارڈ بھی بنایا گیا ہے- انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کی تزئین و آرائش کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے کو ہے، اس ہسپتال میں فزیوتھراپی کا بھی اہتمام کیا گیاہے،یہ ہسپتال یورپ کے ہسپتالوں کی مانند ہوگا اور یہاں مریضوں کو اعلی معیار کی طبی سہولتیں ملیں گی- انہوںنے کہاکہ ہم نے صحت کے شعبہ میں گزشتہ ساڑھے 4سال میں بے مثال اقدامات کئے ہیں اور شعبہ صحت میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کیا ہے- صوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائے گئے ہیں-گزشتہ ساڑھے 4سال میں سکینڈری سطح پر 25 اور ٹرشری لیول پر 15ہسپتال بنائے گئے ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں 8ہزار بستروں کا اضافہ کیاگیا ہے- موبائل ہسپتالوں کے ذریعے دور دراز علاقوں کو علاج و تشخیص کی سہولتیں ان کے گھروں کی دہلیز پر دے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv