تازہ تر ین

ق لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی، ایم پی اے وجیہ الزماں خان کی شمولیت کا اعلان

اسلا م آبا د (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہ الزماں خان نے (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ۔مانسہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رہنما وجیہ الزمان خان نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات میں وجیہ الزمان خان نے (ق) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔وجیہ الزمان خان نے کہا کہ میں نے کبھی اصولوں پ رسودے بازی نہیں کی، ڈیڑھ سال پہلےمسلم لیگ (ن) چھوڑی، پارٹی رہنمابات نہیں مانتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایک کارکن بھی پی ٹی آئی کے نظریئے پر نہیں چل رہا اور آج عامر لیاقت جیسے لوگ پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv