سڈنی (ویب ڈیسک ) جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ‘استعفیٰ’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید اب وہ آسٹریلیا کے لیے مزید نہ کھیلیں۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ‘سڈنی میں جو واقعہ ہوا، میں اس کی ذمے داری قبول کرتا ہوں، جو کچھ ہوا مجھے اس پر نہایت شرمندگی اور افسوس ہے، شاید میں اب ملک کے لیے نہ کھیل سکوں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے عمل کا ذمے دار ہوں، یہ میرے لیے بڑے کرب کے لمحات ہیں’۔بال ٹیمپرنگ: وارنر کے بعد بینکروفٹ نے بھی غلطی کا اعتراف کرلیاڈیوڈ وارنر کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں کھیل اور ساتھیوں سے پیار کرتا ہوں، میں نے انہیں دھوکہ دیا ہے’۔
