نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے سعودی ولی عہدسے دوستی پر فخر ہے، سعودی عرب نے دہشتگردی اوراس کی فنڈنگ کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی صدرکا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ واشنگٹن اورسعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہترہوئے ہیں جبکہ ہم مشرق وسطیٰ میں دہشتگردوں کی فنڈنگ بندکرناچاہتے ہیں، یہی نہیں سعودی عرب نے بھی دہشتگردی اوراس کی فنڈنگ کے خاتمے کے لئے اہم اقدامات کئےہیں۔دوسری جانب سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ ہمارے امریکاسے80برس سے باہمی احترام کی بنیادپرمبنی تعلقات قائم ہیں اور ہم امریکا کے ساتھ تعلقات مزیدبہترکرناچاہتے ہیں جبکہ سعودی عرب اور امریکا 200ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر کام کر یں گے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
