تازہ تر ین

پیرس: منشیات برآمد ہونے پر پی آئی اے فضائی میزبان کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی  اے) کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو پیرس میں منشیات برآمد ہونے پر فرانسیسی حکام نے حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی  اے مشہود تاجور کے مطابق ‘فلائٹ اسٹیورڈ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی، اس حوالے سے فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا’۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ‘اب دیکھنا یہ ہے کہ فضائی میزبان کو فرانس میں سزا ہوتی ہے یا اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے’۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ‘قومی ایئرلائن نے تنویر گلزار کو معطل کر دیا ہے اور الزامات ثابت ہو گئے تو اسے نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا’۔ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ ‘سیکیورٹی چیکنگ پی آئی  اے کی ذمےداری نہیں ہوتی’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا’۔ذرائع کے مطابق پی آئی  اے کی مذکورہ پرواز گذشتہ روز اسلام آباد سے براستہ میلان پیرس پہنچی تھی، جہاں ایئرپورٹ پر کسٹمز کی چیکنگ کے دوران تنویر گلزار کو مشتبہ قرار دے کر روکا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv