تازہ تر ین

عدلیہ تبدیل ہو چکی ،اب دباﺅ میں نہیں آتی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار رحمت علی رازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گالیاں نکالنے کا مطلب ہے کہ ان کو سزائیں ہونے والی ہیں۔ دنیا کے کسی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ اس قسم کی غیر مہذب زبان استعمال کی جائے۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک لوٹ کر ان لوگوں نے محلات بنا لئے اور اب کہتے ہیں ہم نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ شام میں سپر پاورز کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔ ملکوں کو چاہئے ان بڑی طاقتوں کے چکر میں نہ آئیں۔ دشمن بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے لیکن بلوچستان اب پہلے والا بلوچستان نہیں وہاں استحکام لانے میں فوج کا بڑا کردار ہے۔ تجزیہ کار میاں حبیب نے کہا ہے کہ اصل میں نواز شریف کا قصور نہیں وہ حواس باختہ ہوگئے ہیں اپنے حق میں وہ کوئی بھی گواہ یا دستاویزات پیش نہیں کر سکے اس لئے اب دھول اڑا کر عدلیہ کو گم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ اقتدار سے باہر ہوئے تو ساری کی ساری مسلم لیگ ن ٹوٹنے کی جانب جائے گی۔ سینیٹ کے انتخاب میں جس کا جہاں داﺅ چلا اس نے چلایا۔ پیپلز پارٹی اپنا چیئرمین سینیٹ چاہتی ہے جبکہ ن لیگ اپنا چیئرمین چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کو پوری دنیا نے تختہ مشق بنا لیا ہے غیر انسانی سلوک پر پوری دنیا خاموش ہے۔ بلوچستان میں بڑے عرصے سے غیرملکی انویسٹمنٹ ہو رہی تھی جس پر ہم نے آنکھیں موند رکھی تھیں لیکن حالات زیادہ خراب ہوئے تو فوج نے کردار ادا کیا بلوچستان میں امن صرف فوج کی وجہ سے ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار امجد اقبال نے کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ ماضی میں اگر یہاں پر نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے ہوتے رہے عدالتی قتل ہوتے رہے۔ شاید اب بھی کچھ ایسا ہو جائے لیکن انہیں سمجھنا ہوگا آج کی عدلیہ وہ ماضی کی عدلیہ نہیں رہی یہ اب دباﺅ لینے والی نہیں۔ بڑے لیڈران کو اپنے اداروں کا وقار بنانا چاہئے خراب نہ کریں۔ اگر ن لیگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ملتی ہے تو یہ اس کےلئے نقصان ہے اگر پی ٹی آئی پیپلز پارٹی کے ساتھ ملتی ہے تو یہ پی ٹی آئی کے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ایک دھڑے کو سعودی ایک کو عراق جبکہ ایک کو ایران سپورٹ کر رہا ہے۔ روس شام کی حکومت جبکہ امریکہ کردوں کو سپورٹ کر رہا ہے۔ تجزیہ کار مکرم خان نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرنے پر نواز شریف آخر تک تذبذب کا شکار تھے۔ نواز شریف کی گفتگو سے بالکل نہیں لگتا کہ وہ اس ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم اور دو مرتبہ وزیراعلی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ دے دیا جاتا ہے تو اس میں مضائقہ نہیں۔ کہا جا رہا تھا سینیٹ الیکشن شاید نہ ہوں یہ باتیں غلط ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے یہ کوئی نہیں بتاتا کہ وہاں تعلیمی پسماندگی کی کیا وجوہات ہیں۔ باقی صوبوں میں بھی مفادات کی سیاست ہے لیکن افسوس سندھ اور بلوچستان میں تو سیاست پیشہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv