تازہ تر ین

نیب ریفرنسز ، ٹرائل مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا ، عدالت نے نواز ، مریم ، صفدر بارے اہم فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی دائر درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت کی۔اس موقع پر نواز شریف کے وکیل کی جانب سے کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جب کہ اس سے قبل ریفرنس میں نامزد تینوں ملزمان نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔سابق وزیراعظم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے شدید مخالفت کی۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ٹرائل اب مکمل ہونے کے مرحلے میں ہے اس لئے ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جاسکتا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ دو ملزمان پہلے ہی عدالت سے اشتہاری ہیں اور دونوں بیٹےکلثوم نواز کی دیکھ بھال کے لیے لندن میں موجود ہیں۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جسے بعدازاں سناتے ہوئے ملزمان کی جانب سے دائر درخواستیں خارج کردیں جب کہ عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت 22 فروری تک کے لئے ملتوی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv