اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمانی کمیٹی ججز تقرری نے جسٹس منصور علی شاہ کوجج سپریم کورٹ ان کی جگہ جسٹس یاور علی کوچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ کمیٹی نے وفاقی شرعی عدالت کے دو ججز اور سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تقرریوں کی بھی منظوری دیدی۔ سفارشات وزیراعظم کے توسط سے ایوان صدر بھجوادی گئیں، کمیٹی اراکین میں چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات پر اتفاق ہو گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کمیٹی کو چیف جسٹس سے ملاقات بارے میں آگاہ کیا ۔ چیئرمین سینیٹ اراکین کمیٹی کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اہتمام کرینگے ،چیرمین سینیٹ نے کمیٹی اجلاس میں خصوصی طورپر شرکت کی سپریم کورٹ نے ججزتقرری میں پارلیمینٹ کے موثرکردار سے اتفاق کیا ہے اس بارے کیں کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا ۔ بدھ کو پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا اجلاس کمیٹی کے سینئر رکن سید نویدقمر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہا¶س میں ہوا۔ قائد ایوان راجہ ظفرالحق،شاہ محمود قریشی ،الیاس احمدبلور،ارشد لغاری ،جاوید عباسی اور دیگر شریک ہوئے ، اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرریوں کے بارے میںجوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ وفاقی شرعی عدالت میں سید فاروق شاہ اور شوکت علی رئیسانی کو ججز مقرر کرنے کی توثیق کی گئی۔سندھ ہائیکورٹ میں ارشاد شاہ ، آغا فیصل، شمس عباسی، امجد سہوتو ، کوثر سلطان ، شمس الدین کو ایڈیشنل ججز لگانے کی سفارشات کی توثیق کی گئی کمیٹی چیئرمین سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ دونوں اطراف میں ججز تقرریوں کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کو موثر بنانے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی برائے ججز