تازہ تر ین

اعتزاز احسن نے نواز شریف کو بچنے کا راستہ بتادیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تاحیات نا اہلی کوسپریم کورٹ نہیں صرف پارلیمنٹ ہی ختم کرسکتی ہے، اسفند یارولی کیس میں 14 ججوں کا فیصلہ اس کی عدالتی نظیرہے، اس کیس میں سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کوتجویزکیا کہ نیب کے تحت نااہلی مدت 21 سال سے 10 سال کی جائے اورپارلیمنٹ نے اسے 10 سال کیا، کیا اب بھی سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو رائے دے سکتی ہے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن اورمریم گروپ کی کوشش ہے کہ عدالت پراتنا دباو ڈالو کہ ان کے حق میں فیصلہ آئے، حدیبیہ اور اورنج ٹرین فیصلوں کے بعد ان کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں، نوازشریف کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے ساتھی بھی عدلیہ پر براہ راست حملے کررہے ہیں، طلال چوہدری نے بھی کہا کہ یہ پی سی اوججزہیں، وہ ان ججزکوپی سی او قرار دے کر ہٹانے تک کی بات کررہے ہیں۔اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ دباو کا مقصد نااہلی کی میعاد کو انتہائی کم کروانا ہے، ن لیگ نا اہلی کی مدت کا معاملہ موجودہ اسمبلی تک لانا چاہتی ہے اور یہ چاہتے ہیں موجودہ اسمبلی کے ساتھ ہی نااہلی بھی ختم ہوجائے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv