تازہ تر ین

پی ایس ایل میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کے نام غائب

لاہور ( نیا اخبار رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا،کراچی کنگز کی ٹیم میں 3 کھلاڑیوں کو تبدیل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ۔کراچی کنگز میں مچل جونسن کی جگہ ٹائمل ملز، لیوک رائٹ کی جگہ جوڈین لی اور کولن منرو کی جگہ لینڈل سیمنز کو شامل کیا گیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کارلوس بریتھ ویٹ کوشامل کر لیا گیا جبکہ لاہور قلندرز میں انجلیو میتھیوز کی جگہ اینٹون ڈیوی چچ کو شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22فروری سے دبئی میں ہو گا ،اس ایڈیشن میں ایک اور نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شامل کی گئی ہے۔شارجہ میں لیگ کے 2میچز 28فروری اور 13مارچ کو کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل 2018ءکا فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv