تازہ تر ین

نیب نے ایک اور بڑا کیس کھول دیا ، شہباز شریف نے بھی اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (وقائع نگار) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے صوبہ پنجاب میں چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات کے ذخائر میں مبینہ خورد برد اور قواعد وضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے کیخلاف نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لاہور کو مکمل انکوائری کا حکم دیا ہے۔ انکوائری میں اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا کہ ماضی میں نیب نے کیوں اور کن حالات میں یہ انکوائری ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کون لوگ اس غلط فیصلے کے ذمہ دار تھے کا نہ صرف تعین کیا جائے گا بلکہ ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس ضمن میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے رہنمائی بھی لی جاسکتی ہے۔ قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی اولین ترجیح عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات کا نہ صرف بروقت قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا ہے، بلکہ عوام کی شکایات کے طریقہ کار کو مزید سہل اور عوام دوست بنانا ہے، تاکہ تمام شکایات کنندگان کو ان کی شکایات کی موصولی کی اطلاع کے علاوہ ان کی شکایات پر نیب میں جاری کارروائی سے آگاہ کیا جاسکے، جس پر اب سختی سے عمل کرنا ہوگا، بلکہ اب کوئی بھی شکایت چئیرمین نیب کی منظوری کے بغیر ختم نہ کی جائے اور نہ ہی ردی کی ٹوکری میں پھینکی جائے بلکہ ہر شخص کی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور تمام شکایات کو جلد از جلد نمٹایا جائے گا، اس کے لیے نیب ہیڈکورٹر اور تمام ریجنل بیوروز میں شکایات سیل قائم کیے جائیں گے، چئیرمین نیب نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سیل، پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویثرن مل کر ایک ایسی قابل عمل حکمت عملی ترتیب دیں گے ،جس میں شکایات کنندگان کو در در کی ٹھوکریں نہ کھانا پڑیں ،بلکہ انہیں اپنی شکایات پر قانون کے مطابق کارروائی ہوتی نظر آنی چاہیئے ،اجلاس کے دوران نیب کو موصول ہونے والی بدعنوانی سے متعلق شکایات اور قانون کے مطابق ازالہ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب امتیاز تاجور، پراسیکیوٹر جنرل نیب سید اصغر حیدر اور دیگر نیب افسران نے شرکت کی۔نیب کی جانب سے حکومت پنجاب کے توجہ دلوانے پر گزشتہ حکومت کی طرف سے چینوٹ معدنیات پر 450 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالنے کی کوشش پر تحقیقات کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے حکومت پنجاب کو نیب سے بھرپور تعاون کی ہدایت کی ہے۔ حکومت پنجاب کے توجہ دلوانے پر تحقیقات کا آغازپنجاب میں شفافیت کا عملی ثبوت ہے جو ایک قابل تقلید مثال ہے۔ حکومت پنجاب نے نہ صرف عوام کی دولت عوام کو لوٹائی ہے بلکہ ڈاکہ ڈالنے والوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ حکومت پنجاب چیئرمین نیب کی جانب سے تحقیقات کے آغاز کو ملکی مفاد میں درست قدم سمجھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جناب جسٹس جاوید اقبال نے صوبہ پنجاب میں چنیوٹ کے مقام پر قیمتی قدرتی معدنیات میں مبینہ خوردبرد اور قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکہ دینے کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے مکمل انکوائری کا ڈی جی نیب لاہور کو حکم دیا ہے۔ انکوائری میں اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا کہ ماضی میں نیب نے کیوں اور کن حالات میں یہ انکوائری ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کون لوگ اس غلط فیصلے کے ذمہ دار تھے، کا نہ صرف تعین کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv