تازہ تر ین

اے ایمان والو! کوئی فاسق خبر لائے تو تحقیق کر لیا کرو، شہبازشریف کا تبصرہ

لاہور (پ ر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی ہمارا مشن ہے۔ ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی خدمت کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔ نہ تو کبھی عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے ہٹا ہوں اور نہ ہی کبھی ہٹوں گا۔ عوام کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی۔ مسلم لیگ (ن) نے قومی وسائل کا بہتر ین استعمال کر کے مفاد عامہ کے ریکارڈ منصوبے مکمل کئے ہیں اور ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی، دعوے کرنے والے اور نعرے لگانے والے عوام کی خدمت کے جذبے سے بالکل عاری ہیں۔ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے عزائم میں ناکامی ہوئی ہے اور اب عوام ان کا محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین پاکستان کی تیز رفتار ترقی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اپنے صوبوں میں عوام کو نظرانداز کرنے والے اب عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں نے عوام کے ساتھ بڑا ظلم کیا ہے۔ دن رات جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی کی مخالفت کرنے والوں کو عوام کی نمائندگی کا بھی کوئی حق نہیں اور پاکستان کے باشعور عوام ایسے عناصر کو 2018 کے انتخابات میں میدان سیاست سے باہر کردیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا اور قوم کو کنگال کیا۔ سر سے پاﺅں تک کرپشن میں ڈوبے ہوﺅں کے منہ سے کرپشن کا حساب مانگنے کی باتیں عجیب لگتی ہیں۔ان کی کرپشن کے چرچے زبان زد عام ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابق حکمرانوں کی کرپشن کے قبرستان کو ترقی کے میناروں میں بدلا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچا کر ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ صوبے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے شاندار اقدمات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ تعلیم، صحت ، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کےلئے لا تعداد اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت اور شفاف تکمیل کو یقینی بنایا ہے اور ہمارے ترقیاتی منصوبے معیار اور شفافیت کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔ گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہبازشریف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے نےوزی لےنڈ کےخلاف ٹی 20 سیریز میں کامےابی پر پاکستانی کرکٹ ٹےم اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 فارمیٹ کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے پر کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے دنیائے کرکٹ میں اپنی برتری ثابت کردی اورقومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے ٹی 20 فارمیٹ میں اپنا لوہا منوا یا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹےم کے تمام کھلاڑےوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور انہوں نے بولنگ، فےلڈنگ، بےٹنگ اوردیگر شعبوں مےں نےوزی لےنڈ کی ٹےم کو مات دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امےد ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم مستقبل میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پر پولیس تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ایس ایس پی عبدالرب پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv