تازہ تر ین
ishaq dar

ڈار اشتہاری قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کرتے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جب کہ سابق وزیر خزانہ کے خلاف عدالتی کارروائی پر حکم امتناع بھی ختم کردیا۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ا?مدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس اسلام ا?باد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں مسلسل غیر حاضری پر عدالت انہیں اشتہاری ملزم قرار دے چکی ہے جب کہ اسحاق ڈار طویل عرصے سے عدالت سے غیر حاضر ہیں۔اسلام ا?باد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈار نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں سابق وزیر خزانہ نے احتساب عدالت کی جانب سے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔سماعت کے ا?غاز پر نیب نے مو¿قف اپنایا کہ اسحاق ڈار مفرور اور اشتہاری قرار پاچکے ہیں جب کہ ان کی حاضری سے استثنا کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزارواپس آگئے ہیں؟ اس پر اسحاق ڈار کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر نے تو اسحاق ڈار کو سفر کرنے سے منع کیا ہے اور ان کی نئی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا پاکستان میں سرجری کی سہولت دستیاب نہیں ہے؟ یا تو اسحاق ڈار کو کوئی ایسی بیماری ہو کہ پاکستان نہ آسکیں، آج کل تو ایئر ایمبولینس ہوتی ہے جس میں آ سکتے ہیں۔اسحاق ڈار کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے مو¿کل پر نمائندے کے ذریعے ٹرائل چلایا جائے، اسحاق ڈار کو اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرانے کا حق ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے اسحاق ڈار کے وکیل کے دلائل پر کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ انہیں یہاں کے ڈاکٹرز پر اعتماد نہیں؟ پاکستان میں بھی علاج کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ اگر ملزم واپس آئے تو اسے احتساب عدالت میں پیش ہونے تک تحفظ دے سکتے ہیں، کم از کم عدالتی کارروائی نہیں رکنی چاہیے، ملزم کی عدم حاضری میں گواہوں کے بیانات رکارڈ کرنےکا فائدہ نہیں۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ملزم بھی اس کیس میں اپنی نیک نیتی ثابت نہیں کر سکا جب کہ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل رپورٹ پڑھ کر لگتا ہے وہ ملزم کے کہنے پر ہی لکھی گئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv