تازہ تر ین

شام میں باغی مسلح گروپ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکا، 23 افراد ہلاک

دمشق(ویب ڈیسک )شام کے شہرادلیب میں باغی مسلح گروپ أجناد القوقاز کے ہیڈ کوارٹر کے باہر بم دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ شام کے شہر ادلیب میں بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح شدت پسند تنظیم ’’أجناد القوقاز‘‘ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر موجود کار بم حملہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 23 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 3 سگی بہنوں سمیت 7 عام شہری بھی شامل ہیں۔حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی اور نا ہی اس بات کی تصدیق ہوسکی ہے کہ حملے کا ہدف تنظیم کا ہیڈ کوارٹر ہی تھا۔

واضح رہے کہ ادلیب میں باغیوں کے خلاف شام کی سرکاری فوج کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور اس کے لیے شام کی فوج کو روس کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv