تازہ تر ین
pakistan

پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیوزی لینڈ الیون کو120رنز سے شکست

نیلسن(ویب ڈیسک)پاکستان نے کیویز کی سرزمین پر سیریز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک سو بیس رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر اظہر علی اور فخر زمان نے سینچریاں اسکور کیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کے پریکٹس میچ میں پاکستان نے حریف ٹیم کو باآسانی ایک سو بیس رنز سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز پر نیوزی لینڈ الیون نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو پاکستان کے حق میں بہتر فیصلہ ثابت ہوا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ الیون کو 341 رنز کا ہدف دیا، پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان 106 اور اظہر علی نے 104 رنز اسکور کرتے ہوئے سینچریاں بنائیں۔ تاہم پاکستان کی دو وکٹیں 219 رنز پر گرنے کے بعد بلے بازوں کی لائن لگ گئی۔ حسن علی نے 36 جب کہ شاداب خان نے 24 نز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، پوری ٹیم 342 ہدف کے تعاقب میں 221 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4، جب کہ  فہیم اشرف نے نیوزی لینڈ کے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا۔ محمد عامر، رومان رئیس، حسن علی اور فخر زمان نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچز کا سلسلہ چھ جنوری سے شروع ہو رہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv