تازہ تر ین

ابتدائی 2ون ڈے میچز کیلئے کیویز سکواڈ کا اعلان

آکلینڈ(آئی این پی) نیوزی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف 2ایک روزہ میچزکےلئے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں 2 اسپنرز بھی شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری سے ویلنگٹن میچ سے ہوگا جب کہ کیویز سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی 2 میچز کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جس کے بعد اوپننگ بلے باز جارج ورکر کو جگہ خالی کرنا ہوگی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز میں 2 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔نیشنل سلیکٹر گیون لیزر کا کہنا ہے کہ جارج ورکر کو شامل نہ کرنا مشکل فیصلہ تھا تاہم انہیں آئندہ موقع دیا جائے گا جب کہ مارٹن گپٹل دنیا کے مایہ ناز بلے باز ہیں جو خود کو ثابت کرچکے ہیں اس لئے انہیں ٹیم میں شامل کرنا ہی تھا۔نیوزی لینڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے پاکستان کے خلاف ٹوڈ ایسٹل اور مچل سینٹنر کو شامل کیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv