ساہوال‘ سوگودھا (نیا اخبار رپوٹ) سجادہ نشین آستانہ سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی نے کہا ہے، پنجاب حکومت سے کسی قسم کی ڈیل نہیں ہو گی۔ رانا ثناءاﷲ کو مستعفی ہونا پڑے گا، چوبیس دسمبر کو شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ اٹل ہے، کانفرنس ہر صورت ہو گی۔ انہوں نے کہا اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، پنجاب حکومت سے ڈیل کی خبریں ڈس انفارمیشن ہیں، تحفظ ناموس رسالت کے لئے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا ختم نبوت کی شق کو ن لیگی حکومت نے جان بوجھ کر چھیڑا جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، رانا ثناءاﷲ نے قادیانی نواز ثابت کیا ۔ گوجرانوالہ کی کانفرنس فیصل آباد سے بڑؑی ہو گی، تمام عقیدت مندوں مریدین اور پیر بھائیوں سے استدعا ہے کہ وہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کریں۔ ادھر خواجہ حمید الدین سیالوی نے ملک بھر کے علماءکرام و مشائک عظام کا ہنگامی اجلاس کل سیال شریف میں طلب کر لیا جس میں حکومتی ہٹ دھرمی، استعفیٰ معاملات، گوجرانوالہ کو نشن اور لاہور میں 4 جنوری کے ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے مشاورات کی جائے گی۔ سیالوی خاندان کے ذرائع کے مطابق ن لیگ سے علیحدگی، رانا ثنا اﷲ کے مستعفٰی نہ ہونے اور پیر سیال کے تحفظات دورنہ کرنے پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا حتمی فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو شاں ہیں کہ پیر سیال کے تحفظات دور کئے جائیں جبکہ دوسری طرف پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی بھی پیر سیال سے رابطے میں ہیں۔ ادھر پیر سیال کے مرید وزیرمملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ اور مستعفی ایم پی اے صاجزادہ نظام الدین سیالوی کے چھوٹے بھائی چیئرمین یونین کونسل سیال شریف صاجزادہ نعیم الدین سیالوی نے اپنے پیر و مرشد کے حکم پر ابھی تک استعفے نہیں دیئے۔