کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کراچی بار آمد پر جناح کیپ پہنائی گئی ہے جس کے بعد انہوں نے تقریب سے خطاب یہی ٹوپی پہن کر کیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ کراچی کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کراچی بار کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بار کے رہنما نعیم قریشی کی جانب سے عمران خان کو جناح کیپ پہنائی گئی ، ٹوپی پہننے کے بعد عمران خان کافی دیر تک مسکراتے رہے۔
