دہلی (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو ٹیسٹ میں 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 25 رنز درکار ہیں، توقع ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں یہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ وہ اب تک 62 ٹیسٹ کی 104 اننگز میں 51.82 کی اوسط سے 4975 رنز بنا چکے ہیں۔ جس میں 19 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں شامل ہیں۔